یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے مختلف محاذوں پر جارح سعودی اتحاد کے حملوں کو پسپا کرتے ہوئے انہیں بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے ۔
المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے یمن کے ایک فوجی ذریعے کے حوالے سے خبردی ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے صوبہ البیضا میں الزاھر محاذ پرجارح سعودی اتحاد کی فوجوں کی پیشقدمی کو روک دیا اور انہیں بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔
یمنی فوج نے جنوبی صوبے تعزمیں بھی الطویرمحاذ پر جارح سعودی اتحاد کے حملے کو پسپا کردیا –
یمنی فوج کے ایک ذریعے نے بتایا ہے کہ یمنی فوج نے سعودی عرب کے اندر جیزان میں النار پہاڑیوں پر سعودی فوجی اڈوں پرحملہ کیا ہے اس حملے میں بھی متعدد سعودی فوجی ہلاک اورزخمی ہوئے ہیں –
یمن کے مذکورہ فوجی ذریعے نے بتایا ہے کہ یمنی فوج کے اسنائپروں کی کارروائی میں بھی جارح سعودی اتحاد کے کم سے کم اکیس فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں –
قبل ازیں جارح سعودی اتحاد نے یمن کے شمالی صوبے صعدہ میں شدا کے رہائشی علاقوں پر راکٹوں اور توپخانوں سے حملہ کیا ۔