یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے شمالی یمن کے صوبے الجوف میں جوابی کارروائی کرتے ہوئے سعودی اتحاد کے ٹھکانوں کو کتیوشا میزائلوں سے نشانہ بنایا اور کئی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اعلان کیا ہے کہ صوبے الجوف میں سعودی اتحاد کے فوجیوں کے ٹھکانوں پر میزائل حملے میں چار فوجی ہلاک اور دسیوں دیگر زخمی ہو گئے۔یمن کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل علی الموشکی نے حال ہی میں کہا تھا کہ یمن کی مسلح افواج نے عہد کیا ہے کہ کسی بھی جارح فوجی کو یمن سے زندہ واپس نہیں جانے دیا جائے گا۔قابل ذکر ہے کہ یمن کے تمام تر محاصرے کے باوجود یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی دفاعی توانائیوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔