یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوابی حملوں میں متعدد سعودی عرب اور اس کے اور کرائے کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
سعودی اتحاد کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا جواب دیتے ہوئے یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے جنوبی صوبے تعز کے علاقے الوازعیہ میں سعودی اتحاد اور اس کے کرائے فوجیوں کے متعدد ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سرحدی صوبے جیزان کے شبکہ نامی علاقے میں بھی سعودی فوج کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔جنوبی یمن کے صوبے ضالع میں انجام پانے والی ایک اور کارروائی کے دوران سعودی فوج کا ایک ٹینک تباہ کردیا گیا ہے۔اسی دوران اطلاعات ہیں کہ سعودی اتحاد نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر الحدیدہ شہر کے رہائشی علاقوں پر راکٹ برسائے ہیں جس کے نتیجے میں کم سے کم دو عام شہری شہید ہوگئے۔