مشرق وسطییمن

یمنی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں سات سعودی فوجی ہلاک

یمنی فوج کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں کم سے کم سات سعودی فوجی ہلاک ہوگئے۔

سعودی اتحاد کی مشترکہ کمان نے ہلاکتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فوجی گزشتہ روز جنوبی علاقوں میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران مارے گئے۔
دوسری جانب سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے متعدد علاقوں پر ہوائی حملے بھی کیے ہیں۔ یمن کے خلاف سعودی اتحاد کے حملے ایسے وقت میں جاری ہیں جب یمن کی اعلی سیاسی کونسل نے جنگ بندی اور امن کے قیام کے لیے اپنی آمادی گا کا اعلان کیا ہے۔
سعودی عرب نے امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور بعض دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ اس ملک کا زمینی، بحری اور فضائی محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button