رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق دھماکہ یمن کے صوبہ ضالع کے الصمود اسٹیڈیم میں ہوا جہاں متحدہ عرب امارات اور اس کے حمایت یافتہ فوجیوں کی پریڈ جاری تھی۔ رائٹرز نے عینی شاہدین کے حوالے سےکہا ہے کہ دھماکہ فوجی پریڈ کے دوران مہمانوں کے اسٹیج کےقریب ہوا جس کے نتیجے میں اعلی اماراتی فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کا خدشہ ہے ۔ تاہم ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد درجنوں میں ہے۔