المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے وزیر صحت طہ المتوکل نے اعلان کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے خونخوار ، ڈکٹیٹر اور ظالم و جابر بادشاہ شاہ سلمان کی طرف سے مسلط کردہ جنگ کے نتیجے میں روزانہ 1000 بچے جاں بحق ہورہے ہیں۔ یمنی وزیر صحت نے کہا کہ یمن کے نہتے عربوں پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کے نتیجے میں یمن کے ہزاروں شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں جبکہ سعودی عرب کی یمن پر مسلط کردہ ظالمانہ جنگ میں روزانہ 1000 بچے شہید ہورہے ہیں۔ یمن کے وزیر صحت نے کہا کہ طبی وسائل کی کمی کے نتیجے میں 6 ہزار یمنی خواتین لقمہ اجل بن گئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب نے یمن کے اسپتالوں کو بمباری کا نشانہ بنا کر 93 فیصد طبی وسائل کو ناکارہ بنا دیا ہے۔ المتوکل نے عالمی برادری پرزوردیا ہے کہ وہ یمن کا محاصہرہ ختم کرانے اور صنعاء کے ايئر پورٹ کو کھولنے میں یمنی عوام کی مدد کرے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے دس اتحادی ممالک نے یمن کا بری ، بحری اور فضائی محاصرہ کررکھا ہے ، جس کے نتیجے میں یمنی عوام تک طبی اور غذائی امداد پہنچانا ناممکن ہے۔