انسانی حقوقعربمشرق وسطییمن
یمن پر وحشیانہ سعودی جارحیت
سعودی عرب کی فوج نے یمن کے شمالی صوبے صعدہ کے رہائشی علاقوں پر میزائلوں اور توپخانوں سے حملہ کیا ہے۔
المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ سعودی فوج نے یمن کے شمالی صوبے صعدہ کے سرحدی رہائشی علاقے منبہ پر دسیوں میزائل اور توپ کے گولے برسائے ہیں جس کے نتیجے میں رہائشی مکانات کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔
سعودی عرب کی فوج نے اس سے پہلے صوبہ صعدہ کے ہی حیدان شہر کے طلال علاقے پر ایک سو پچاس سے زائد میزائل برسائے۔
پیر کو بھی یمن کے شمالی علاقوں باقم، رازح اور منبہ پر سعودی عرب کے فوجیوں نے میزائلوں اور توپخانوں سے حملے کئے تھے۔
اس درمیان یمنی فوج اور عوامی رضا کارفورس نے صوبہ الجوف کے علاقوں خب اور الشعف میں جارح فوجیوں کے ایک حملے کو پسپا کردیا ہے جس میں دشمن فوجیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔