افریقہ

آیت اللہ شیخ زکزکی کی حمایت میں نائیجیریا کے مختلف علاقوں میں مظاہرے

نائیجیریا کے عوام نے مختلف شہروں میں اسلامی تحریک کے رہنما شیخ ابراہیم زکزکی کی حمایت میں مظاہرے کئے ہیں۔

نائیجیریا کے عوام نے مختلف شہروں میں کئے جانے والے مظاہروں میں اسلامی تحریک کے رہنما شیخ ابراہیم زکزکی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

یہ مظاہرے کانو، زاریا اور ابوجا میں کئے گئے۔

مظاہرین نے اسلامی تحریک کے رہنما کی جیل سے فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

نائیجیریا کے عوام، ہر ہفتے نماز جمعہ کے بعد مظاہرہ کرکے شیخ زکزکی کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں

واضح رہے کہ نائیجیریا کی اسلامی تحریک نے حال ہی میں تاکید کی ہے کہ فوج نے شیخ زکزکی کو قتل کرنے کی سازش تیار کی گئی ہے۔

دسمبر دو ہزار پندرہ میں نائیجیریا کے صوبے کدونا میں شیعہ مسلمانوں کی امام بارگاہ اور شیخ زکزکی کی رہائشگاہ پر کئے جانے والے جارحانہ حملے میں کم سے کم ساڑھے تین سو افراد شہید ہوگئے تھے اور جب سے ہی اسلامی تحریک کے رہنما شیخ ابراہیم زکزکی جیل میں قید ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button