دنیایورپ

ابو بکر البغدادی امریکہ کے پاس

امریکہ دہشتگرد گروہوں کو اپنے مفادات کیلئے مالی اور فوجی امداد دینے کے ساتھ ساتھ ان کے سرغنوں کوتحفظ فراہم کر رہا ہے۔

اسپوٹنک کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے نمائندے حسن سالم کا کہنا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ کے سرغنے ابو بکر بغدادی کو امریکہ تحفظ فراہم کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابو بکر بغدادی اس وقت عراق کے مغربی صحراء میں ہے اور امریکہ اس کی حفاظت کررہا ہے۔

اس سے قبل برطانوی اخبار سان نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ ممکنہ طور پر بغدادی چاڈ یا پھر نائیجر کے قریب روپوش ہو گیا ہے جہاں سے وہ اس بار دہشت گردوں کو افریقہ میں جمع کرنے کی کوشش کرے گا۔

واضح رہے کہ شام اور عراق میں داعش کو ہونے والی زبردست شکست کے بعد ابو بکر البغدادی ڈرامائی طور پر روپوش ہو گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button