شاممشرق وسطی

ادلب میں دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی کارروائی

شام کی مزاحمتی قوتوں نے ادلب کے مضافات میں واقع الحبیط میں جبہت النصرہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے اس کارروائی میں جبہت النصرہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرتے ہوئے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

اسی طرح شامی فوج نے التح اور کفر نبل میں دہشت گردوں کے ہیڈکوارٹر کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا۔

خان شیخون میں بھی جبہت النصرہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کئے جانے والے حملوں میں کئی دہشت گرد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

دریں اثنا کرد ڈیموکریٹ فوج کے میڈیا سیل کے سربراہ مصطفی بالی نے کہا ہے کہ عراق و شام کی سرحد پر واقع الباغوز میں دہشت گردوں کے ہتھیاروں کے گوداموں اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button