عراقمشرق وسطی

اربعین سیکورٹی پلان پر عمل درآمد شروع

عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے صوبہ بابل کے شمالی علاقوں میں گشت اور کریک ڈاؤن سے اربعین سیکورٹی پلان پرعمل شروع کردیا ہے۔

عراقی میڈیا ذرائع کے مطابق الحشد الشعبی کے مرکزی فرات کمان کے سربراہ علی الحمدانی نے سنیچر کو اس آپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن میں جرف النصر کے علاقے کو بھی دہشت گردوں سے پاک کیاجائےگا ۔ انھوں نے بتایا کہ اس آپریشن کا مقصد اربعین کے موقع پر فول پروف سیکورٹی کا قیام ہے ۔علی الحمدانی نے بتایا کہ اربعین سیکورٹی پلان کے تعلق سے الحشد الشعبی اور دیگر سیکورٹی دستوں کے درمیان مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔انھوں نے بتایا کہ اربعین حسینی میں شرکت کے لئے پیدل کربلاروانہ ہونے والا عزاداروں کا پہلادستہ بصرہ کے علاقے راس البشہ سے روانہ ہوگا ۔

یاد رہے کہ اربعین حسینی میں شرکت کے لئے ہرسال عراق کے مختلف علاقوں سے عزاداروں کے پیدل کارواں کربلائے معلی کی جانب روانہ ہوتے ہیں ۔

اس کے علاوہ نجف کربلا ملین مارچ میں عراقیوں کے علاوہ ایران سمیت دنیا بھر سے کروڑوں زائرین شرکت کرتے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button