افغانستانایشیا

افغانستان: طالبان حملے میں 17 پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان میں طالبان کے حملے میں 17 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے قندوز میں طالبان کے ایک حملے کے دوران 17 پولیس اہلکار مارے گئے جبکہ طالبان ترجمان کا کہنا ہے کہ حملے میں 20 اہلکار مارے گئے ہیں۔ حملہ گزشتہ روز رات گئے ہوا، قندوز کے ضلع علی آباد میں حملے کے دوران جنگجوؤں اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا۔ قندوز کے ضلعی عہدے دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں پولیس کے اعلٰی افسر بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ہمارے جنگجوؤں نے حملہ کیا ہے جس میں سکیورٹی فورسز کے 20 اہلکار مارے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ افغانستان کا صوبہ قندوز ان علاقوں میں شامل ہے جس کے متعدد اضلاع پر طالبان کا قبضہ ہے۔ قندوز کا صوبائی دارالحکومت بھی دو بار طالبان کے قبضے میں جا چکا ہے۔ تاہم بعد ازاں افغان سیکورٹی فورسز نے اس علاقے کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button