افغانستانایشیا

افغان فوج کی کارروائی،طالبان سرغنہ ساتھیوں سمیت ہلاک

افغانستان کی وزارت دفاع نے ایک سرغنہ سمیت پندرہ طالبان کی ہلاکت کی خبردی ہے۔

آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے سنیچر کو ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ یہ طالبان سرغنہ اور اس کے پندرہ ساتھی صوبہ بغلان کے ضلع ڈنڈ شہاب الدین میں طالبان کے اڈوں پر افغان فوج کے فضائی حملے میں مارے گئے ہیں۔افغانستان کی وزارت دفاع کے بیان میں آیا ہے کہ طالبان کا یہ سرغنہ شمالی افغانستان میں عوام کے مال و اسباب لوٹنے اور ان کے قتل میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ڈنڈ شہاب الدین میں طالبان کے ٹھکانوں پر افغان فوجیوں کی کارروائیاں بدستور جاری ہیں اور اب تک اس ضلع کے بہت سے علاقے طالبان کے قبضے سے آزاد ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button