شاممشرق وسطی

امریکہ شام کا تیل چوری کررہا ہے

النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بشار الجعفری نے کہا ہے کہ شام کے تیل کے کنوؤں سے امریکہ تیل چوری کررہا ہے۔ شامی نمائندے نے کہا کہ سکیورٹی کونسل کی خاموشی کے سائے میں امریکہ شامی قوم کے مال و دولت کو لوٹ رہا ہے۔ شام کے نمائندے نے ترکی اور امریکہ کو دہشت گردوں کے حامی ممالک قراردیتے ہوئے کہا کہ ترکی اور امریکہ نے شام کے ایک حصہ پر غاصبانہ قبضہ کرلیا ہے اور اقوام متحدہ کوشام کے خلاف ترکی اور امریکہ کے معاندانہ اقدامات پر خاموش نہیں رہنا چاہیے۔ بشار الجعفری نے کہا کہ ترکی کی شام پر بربریت اور جارحیت کے نتیجے میں سیکڑوں شامی کرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button