ایرانمشرق وسطی

امریکہ و سعودی عرب کا ناپاک منصوبہ ناکام ہوجائےگا: ایران

ایران کا کہنا ہے کہ عراق اور لبنان کے بارے میں امریکہ اور سعودی عرب کا منصوبہ ناکام ہوجائےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ عراق اور لبنان کے بارے میں امریکہ اور سعودی عرب کا منصوبہ ناکام ہوجائےگا۔

امیرعبداللہیان نے کہا کہ پہلے سعودی عرب نے یمن کے وزیر اعظم کو دباؤ کے ذریعہ استعفی دینے پر مجبور کیا اور ملک کو حکومت سے محروم کردیا، جس کی وجہ سے یمن میں سعودی عرب کا منصوبہ بری طرح ناکام ہوگیا اور سعودی عرب و امریکہ اب عراق اور لبنان کے عوام کو حکومت سے محروم کرنے کا ناپاک منصوبہ بنا رہے ہیں اور امریکہ و سعودی عرب کا یہ ناپاک منصوبہ بھی ناکام ہوجائےگا۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں لبنان اورعراق سمیت بعض ملکوں کے عوام کے برحق مطالبات اور ان ملکوں کی صورتحال سے غلط فائدہ اٹھاکر، دشمن عناصر، بحران اور بدامنی کو ہوا دے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button