دنیایورپ

امریکہ کو روس کی دھمکی

امریکہ اور روس ایک بار پھر مد مقابل آ گئے ہیں۔

روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے کہاہے کہ امریکہ اگر یورپ میں انٹرمیڈیئٹ رینج نیوکلیئرفورسز ٹریٹی (آئی این ایف ٹریٹی )کے ذریعہ ممنوع قراردیے گئے میزائل کو تعینات کرے گا تو روس جوابی کارروائی کرے گا۔

روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ یورپی ممالک اپنے مفادات کے برخلاف امریکہ کی پالیسی پرعمل کررہے ہیں ۔اس کے لیے انھوں نے آئی این ایف معاہدے کو بچانے کے لیے روسی تجویزکے خلاف ووٹ دیا۔

لاوروف نے کہا کہ یورپی یونین کے ممالک امریکہ کے معاہدے سے یکطرفہ طورپر الگ ہونے پر تشویش ظاہر کررہے تھے لیکن ان ملکوں نے روس کی تجویز کے خلاف ووٹ دیے ۔

واضح رہے کہ 21 دسمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں روس کی آئی این ایف معاہدے کو بچانے کی حمایت کرنے والی قرارداد کومسترد کردیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button