ایرانمشرق وسطی

انوار قرقاش اپنی زبان بند رکھیں تو بہتر ہوگا، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

ایران کے دفتر خارجہ نے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے خلاف متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور کی ہرزہ سرائی کے جواب میں کہا ہے کہ جن کی نہ حیثیت ہے اور نہ ہی اقتدار انھیں چاہئے کہ خاموش رہیں۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے اپنے ٹوئٹ میں متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش کے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے خلاف بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ آزاد نہیں ان کی کوئی حیثیت ہیں نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ جو مغرب کی فراہم کردہ کھوکھلی سیکورٹی پر منحصر رہتے ہیں اور مغرب کے لئے ایک دودھ دینے والی گائے بنے ہوئے ہیں انھیں چاہئے کہ ایران کے طاقتور حکام کے بارے میں اپنی زبان بند رکھیں کیونکہ ایرانی حکام کے ایک ٹوئٹ کو بھی وہ اپنے لئے خطرہ سمجھتے ہیں اس لئے انھیں خاموش رہنا چاہئے۔
قرقاش نے اپنے ایک ٹوئٹ میں دعوی کیا کہ ایرانی وزیر خارجہ کی مقبولیت کم ہو رہی ہے، ظریف کی جانب سے گروپ بی کا ذکر کرنا ایک مضحکہ خیز بات ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیرخارجہ نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ تیل بردار جہازوں پر حالیہ مشکوک حملے سے متعلق امریکی الزام ایران مخالف گروپ بی کے منصوبے کی کڑی ہے۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ تیل بردار جہازوں کے حادثے کے فورا بعد امریکہ کی جانب سے ایران پر بغیر کسی ثبوت کے بے بنیاد الزامات لگانا اس بات کا ثبوت ہے کہ بی ٹیم یعنی بولٹن، بن زاید، بن سلمان اور بنیامین نیتن یاہو پلان بی پر عمل پیرا ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button