ایراندنیامشرق وسطی

اٹلی ایران مخالف امریکی پابندیوں کا خاتمہ چاہتا ہے

اطالوی سفیر کا کہنا ہے کہ اٹلی کی کمپنیاں ایران کے ساتھ تعاون کی خواہاں ہیں۔

ایران میں تعینات اطالوی سفیر نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کے منفی اثرات کے باوجود اطالوی کمپنیاں ایران کے ساتھ تعاون بڑھانے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔.

جوزپہ پرونہ نے بدھ کے روز اصفہان میں قیمتی دھاتوں کی عالمی نمائش کے دورے کے موقع پرکہا کہ اطالوی کمپنیاں ہمارے ملک کے قوانین کے مطابق ایران کے ساتھ باہمی تعاون کی خواہاں ہیں۔

جوزپہ پرونہ نے کہا کہ ہم ایران مخالف امریکی پابندیوں کا خاتمہ چاہتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے مواقع ملیں گے۔

واضح رہے کہ اس عالمی نمایش میں جو 4 اکتوبر تک جاری رہے گی قیمتی دہات، سونا، گھڑیاں اور مشینیں رکھی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button