ایرانعربمشرق وسطی

ایران طاقتورعلاقائی ملک ہے: قطر

قطر نے خلیج فارس کے ممالک سے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ مثبت بات چیت کریں۔

قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر امریکی خبر رساں ادارے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے کا ایک اہم اور ہمارا پڑوسی ملک ہے، لہذا خلیج فارس کے ممالک کو چاہئے کہ ایران کے ساتھ مثبت مذاکرات کے لئے آگے بڑھیں ۔ قطر کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خلیج فارس تعاون کونسل کی تشکیل کے وقت سے ہی ہم اس بات پر یقین رکھتے تھے کہ کونسل کے رکن ممالک طاقتور ہیں تاہم ایران، ترکی اور عراق بھی اس خطے کے اہم حصہ دار ہیں ۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم خطے کے دوسرے اہم ممالک کے ساتھ تعلقات بر قرار کریں اور تعاون جاری رکھیں ۔

یاد رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے جون 2017 میں قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کردئے اور انہوں نے قطر پر ایران کے ساتھ قریبی تعلقات رکھنے کو جواز بنا کر اس پر پابندیاں لگائیں اور اسے معاشی محاصرے کا شکار کیا تاہم قطر اب تک اپنے موقف پر قائم ہے اور سعودی عرب کے موقف کو اختلافات ڈالنے پر مبنی قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button