ایرانمشرق وسطی

ایران کی پوزیشن ماضی سے زیادہ مضبوط ہے : علی لاریجانی

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ ایران کی پوزیشن ماضی سے زیادہ مضبوط ہو گئی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے سمندری حقوق کے دفاع میں قوم اور نظام کی استقامت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ کو ادراک ہوچکا کہ ایران کی پوزیشن ماضی سے زیادہ مضبوط ہے.

علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ آج کا ایران ماضی سے مختلف ہے اور یہ بات برطانوی حکمرانوں کو معلوم ہو چکی ہے.

انہوں نے ایران مخالف برطانوی اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ نے امریکی مداخلت کے ساتھ 18 اگست 1953 کو ایران میں وزیراعظم ڈاکٹر مصدق کی سربراہی میں اس وقت کی حکومت کے خلاف فوجی بغاوت کی اور پہلوی حکومت نے ہمارے ملک پر قبضہ جما لیا.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ جولائی میں جبرالٹر اور برطانوی سیکورٹی فورسز نے ایرانی بحری جہاز کو قبضے میں لیا تھا جس کے بعد جبرالٹر کی سپریم کورٹ نے برطانیہ کی جانب سے غیرقانونی طور پر حراست میں لئے جانے والے ایرانی تیل بردار جہاز کے افسر اور عملوں کی رہائی کا حکم دیا.

19 جولائی کو اسلامی جمہوریہ ایران نے بھی بین الاقوامی سمندری قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر برطانوی تیل بردار جہاز کو حراست میں لیا.

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button