عراقمشرق وسطی

بعض افراد مظاہرین اور سیکورٹی اہلکاروں میں جھڑپ کرانا چاہتے ہیں : عراق کی مسلح افواج کے ترجمان

عراق کی مسلح افواج کے ترجمان عبدالکریم خلف نے بتایا ہے کہ بعض فریق مظاہرین اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان تصادم کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عبدالکریم خلف نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ سیکورٹی اہلکاروں کی ذمہ داری مظاہرین کی حمایت کرنا ہے تاکید کی کہ بعض افراد اور ذرائع ابلاغ افواہ پھیلانے اور ملک میں فتنہ اور افرا تفری پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عبدالکریم خلف نے بغداد میں جمعے کو ہونے والے مظاہروں میں کچھ مظاہرین کے ہلاک یا زخمی ہونے کی افواہوں کو مسترد کردیا اور کہا کہ بغداد کے السنک علاقے میں مظاہروں میں شریک کوئی بھی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ہے۔

بعض ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا ہے کہ بغداد میں جمعے کو ہونے والے اکا دکا مظاہروں میں چند افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

ثبوت و شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ عراق میں مظاہروں کا سلسلہ ازخود شروع نہیں ہوا ہے بلکہ اس میں اغیار کا ہاتھ ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button