عراقمشرق وسطی

بغداد سمیت تمام صوبوں میں سیکورٹی کی صورت حال پوری طرح کنٹرول میں ہے : عراق

عراق کی مشترکہ آپریشنل کمانڈ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ بغداد اور عراق کے دیگر صوبوں کی سیکورٹی صورت حال پوری طرح کنٹرول میں ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عراق کے مشترکہ آپریشنل کمانڈ کے ترجمان یحیی رسول نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ بغداد سمیت تمام عراقی صوبوں کی سیکورٹی صورت حال پوری طرح کنٹرول میں ہے تاہم بطور احتیاط کرفیو لگا ہوا ہے۔

یحیی رسول نے تاکید کے ساتھ کہا کہ تخریبی کارروائیاں انجام دینے کی غرض سے مظاہروں سے ناجائز فائدہ اٹھانے اور بیرونی مداخلت کی ہر کوشش کو ناکام بنایا دیا جائے گا۔ صوبہ بصرہ کی آپریشنل کمانڈ نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ اس صوبے کے اکثر علاقوں میں صورت حال بہتر ہوچکی ہے اور تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔

بغداد سمیت عراق کے بعض صوبوں میں بےروزگاری ، عام سروسز کی خراب صورت حال اور دفتری بدعنوانیوں کے خلاف حالیہ دنوں ہونے والے مظاہروں میں بعض پرتشدد واقعات کے نتیجے میں کچھ افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ ثبوت و شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ یہ مظاہرے از خود نہیں شروع ہوئے بلکہ اس میں اغیار اور بیرونی طاقتوں کا ہاتھ ہے ۔ کہا جا رہا ہے کہ عراق میں مظاہروں سے متعلق اناسی فیصد ٹوئیٹ سعودی یوزرس کے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button