عربمشرق وسطییمن

جارح سعودی اتحاد کی الحدیدہ پر ایک بار پھر گولہ باری

یمن کے المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ جارح سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن کے مغربی شہر الحدیدہ کے کئی رہائشی علاقوں پر بھاری اور ہلکے ہتھیاروں سے گولہ باری کی ہے –

ابھی تک جارح سعودی اتحاد کی اس جارحیت میں ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں-

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ جارح سعودی اتحاد نے الحدیدہ میں فائربندی کے بعد سے اب تک تیس ہزار بار سے زائد جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے –

اٹھارہ دسمبر دوہزار اٹھارہ کو اسٹاک ہوم میں یمنی فوج اور جارح سعودی اتحاد کے درمیان الحدیدہ صوبے میں فائربندی پر اتفاق ہوا تھا لیکن جارح سعودی اتحاد نے کبھی بھی اس فائربندی کا احترام نہیں کیا –

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button