ایشیاپاکستان

جسٹس گلزار احمد نئے چیف جسٹس آف پاکستان

حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سمیت مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین سینٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، گورنرصاحبان، ججز، وکلا سمیت وفاقی وزرا کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان کے صدرڈاکٹر عارف علوی نے آج صبح نئے چیف جسٹس آف پاکستان سے حلف لیا۔

جسٹس گلزاراحمد پاکستان کے 27 ویں چیف جسٹس ہیں اوروہ یکم فروری 2022 تک اس عہدے پررہیں گے۔ جسٹس گلزار احمد 16 نومبر 2011 سے سپریم کورٹ میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔

جسٹس گلزار احمد نے چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھالیا۔ صدر مملکت عارف علوی نے ان سے عہدے کا حلف لیا، تقریب حلف برداری میں وزیراعظم اور آرمی چیف سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔

یاد رہے جسٹس گلزار احمد 2 سال ایک ماہ اور دس دن تک چیف جسٹس کے عہدے پر فائز رہیں گے اور یکم فروری 2022ء کو ریٹائرڈ ہونگے۔

جسٹس گلزار احمد نے گریجویشن گورنمنٹ نیشنل کالج کراچی اور ایل ایل بی ، ایس ایم لا کالج کراچی سے کیا۔ جسٹس گلزار احمد 27 اگست 2002ء کو سندھ ہائیکورٹ جبکہ 16 نومبر 2011ء کو سپریم کورٹ کے جج بنے۔

جسٹس گلزار احمد پاناما بنچ کا حصہ رہے جبکہ کراچی میں چائنا کٹنگ اور قبضہ مافیا کے خلاف فیصلہ دیا۔ اس فیصلے کی روشنی میں 500 سے زائد غیر قانونی عمارتوں کو مسمار کیا گیا۔

اس سے قبل جسٹس آصف سعید خان کھوسہ 11 ماہ 2 دن چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے پہ فائز رہے۔ وہ دو وزرائے اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور نواز شریف کو نااہل کرکے گھر بھیجنے والے بینچز سمیت اہم کیسز کا حصہ رہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button