ایرانفلسطینمشرق وسطییورپ

جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کا ذمہ دار امریکہ و اسرائیل ہے: حزب اللہ

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی قدس بریگیڈ کے کمانڈر میجر جنرل حاج قاسم سلیمانی درجہ شہادت پر فائز ہوگئے۔

حزب اللہ عراق نے میجر جنرل قاسم سلیمانی اورابو مہدی مہندس کی شہادت کا ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل کو قراردیا ہے۔

عراق کی حزب اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے اپنے اس غیر انسانی اقدام سے اپنی کالے کرتوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر اور اسلام کے عظیم اور مایہ ناز مرد مجاہد میجر جنرل قاسم سلیمانی طویل مجاہدت و فدا کاری کے بعد آج صبح بغداد ایئر پورٹ کے قریب ابو مہدی مہندس سمیت امریکی ہیلی کاپٹروں کے حملے میں درجہ شہادت پر فائز ہوئے ۔

واضح رہے کہ آج کے واقعہ سے چند روز قبل عراق کے القائم علاقہ میں امریکی ہیلی کاپٹروں کے ہوائی حملوں کے نتیجے میں عراق کی رضاکار فورس کے 25 افراد شہید اور51 زخمی ہوئے تھے۔ الحشد الشعبی کے اہلکاروں کی شہادت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارتخانے پر حملہ کرکے امریکی پرچم کو نذر آتش کیا جبکہ امریکی سفارتخانہ سےمظاہرین پر آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی جس کے بعد عراقی عوام میں امریکہ کی نسبت شدید غم و غصہ پایاجاتا ہے دارالحکومت بغداد میں ہزاروں افراد نے امریکہ سے نفرت اور بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے عراق میں امریکی سفارتخانے کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button