مشرق وسطییمن

جنوبی یمن میں جارح سعودی اتحاد کے خلاف کارروائی، متعدد ہلاک اور زخمی

جنوبی یمن میں یمنی فوج اور رضاکار فورسز کی کارروائیوں میں متعدد سعودی ایجنٹ ہلاک ہوگئے ہیں

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے پیر کو صوبہ تعز کے موزع علاقے میں واقع خالد فوجی چھاؤنی کو ایک میزائلی حملے کا نشانہ بنایا جس میں سعودی عرب کے متعدد کرائے کے فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے- یمن کی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا کہ یمنی فوج کے ڈرون طیاروں نے سرحدی ضلع حرض میں بھی سعودی اتحاد کے فوجیوں کے اڈوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کئی جارح اتحادی فوجی ہلاک ہوگئے-جارح سعودی اتحاد کے کرائے کے فوجی ، ضلع حرض میں یمنی فوج کے آڈوں پر حملے کی تیاری کررہے تھے کہ یمنی ڈرون کے حملوں کا نشانہ بن گئے- یمنی اسنائپروں نے بھی جنوبی سعودی عرب میں پانچ سعودی ایجنٹوں کو ہلاک کردیا ہے – یمن کے المسیرہ ٹی وی نے اعلان کیا ہے کہ یمنی اسنائپروں نے ان پانچوں سعودی ایجنٹوں کو جیزان کے الدود ٹیلوں پر ہلاک کیا ہے- ان پانچ سعودی ایجنٹوں میں تین سوڈانی تھے-

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button