شاممشرق وسطی

حماہ کے کئی علاقوں کو شامی فوج نے آزاد کرا لیا

شامی فوج نے وسیع پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے حماہ کے شمال مغرب میں کئی مضافاتی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے حماہ کے مضافات میں البانہ اور تل عثمان نامی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کراتے ہوئے کفر نبودہ کی طرف پیش قدمی شروع کر دی ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ شام کی فضائیہ نے بھی اللطمنہ، کفرزیتا، قلعہ مضیق اور الحویز نامی علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے انھیں تباہ کر دیا۔
گذشتہ چند روز کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے حماہ، حلب اور ادلب میں فائر بندی کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزی کے بعد روسی جنگی طیاروں نے بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں۔
واضح رہے کہ شامی فوج کے تازہ حملوں میں دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا ہے جبکہ شامی فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی نابودی تک ان کے خلاف فوجی کارروائی کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button