عراقمشرق وسطی

داعش کے عناصر مسٹرڈگیس عراق میں منتقل کررہےہیں، عراقی ذرائع

عراق کی عوامی رضاکارفورس الحشد الشعبی کے سینیئر کمانڈر حمید الیاسری نے کہا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ نے مسٹرڈ گیس شام سے عراق میں منتقل کیا ہے انہوں نے کہا کہ عراقی افواج کی ان کارروائیوں کا علم ہوگیا ہے اسی لئے ان کو چاہئے کہ وہ اب اس گروہ کو پوری طرح سے نیست و نابود کرنے کے لئے اپنی کارروائیاں شروع کردیں۔

اس سے پہلے بھی عراقی حکام نے کہا تھا کہ داعش کے عناصرشام کی سرحد عبور کرکے عراق میں داخل ہورہے ہیں۔

اس درمیان الحشد الشعبی نے عراق کے صوبہ دیالہ میں داعش کے ایک اہم اڈے کو تباہ کردیا تھا ۔

امریکا اور بعض عرب حکومتوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے حملوں سے شام کا بحران دوہزار گیارہ میں اور عراق کا بحران دوہزار چودہ میں شروع ہوا تھا۔

ان بحرانوں کا مقصد علاقے میں طاقت کا توازن صیہونی حکومت کے حق میں کرنا تھا لیکن شام اور عراق کی افواج نے ایرانی فوج کی مشاورت سے داعش اور دیگر دہشت گرد گروہوں کی کمر توڑ دی ہے –

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button