اسلاماہل بیتایرانایشیاپاکستانعراقمشرق وسطیہندوستان

دختر رسول کی شب ولادت، ایران اور دنیا بھر میں جشن

شہزادی کونین جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی ولادت با سعادت کی شب ولادت باسعادت کے موقع پر اس وقت پورے ایران میں جشن کا سماں ہے اور لوگ محفلوں اور بزم مقاصدہ کا اہتمام کرکے جگہ جگہ مٹھائیاں تقسیم کر رہے ہیں۔ ایران کے ساتھ ساتھ پاکستان ہندوستان عراق اور دنیا کے سبھی ملکوں میں صدیقہ طاہرہ کا جشن ولادت منایا جارہا ہے۔

دختررسول شہزادی کونین جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی شب ولادت باسعادت کا جشن ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد اور امامبارگاہوں میں انتہائی عقیدت و مسرت کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ صدیقہ طاہرہ کے جشن ولادت کے مرکزی اجتماعات مشہدمقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام اور قم میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کےحرم میں منعقد ہوئے ہیں۔
مشہد اور قم میں دسیوں ہزارعاشقان اہل بیت عصمت و طہارت فرزند رسول حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر اور جناب فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیھا کے حرم مطہر میں موجود ہیں اور بی بی دو عالم کی ولادت با سعادت کا جشن منا رہے ہیں۔ عراق، پاکستان اور ہندوستان سمیت دنیا کے گوشہ و کنار سے خبریں موصول ہو رہی ہیں کہ شہزادی کونین کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے جگہ جگہ جشن اور محفل میلاد کا اہتمام کیا جا رہا ہے بیس جمادی الثانی حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے یوم ولادت باسعادت کو حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیھا کے فرمان پر ایران میں یوم خواتین اور یوم مادر کے طور پر منایا جاتا ہے اور یہ سنت حسنہ دیگر ملکوں میں بھی رواج پا چکی ہے۔

بیس جمادی الثانی بانی انقلاب اسلامی امام خمینی رحمت اللہ علیہ کا بھی یوم ولادت ہے۔

دختر رسول جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ بیس جمادی الثانی ہجرت سے آٹھ سال قبل پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور جناب خدیجہ الکبری سلام اللہ علیھا کے بیت الشرف میں اس دنیا میں تشریف لائیں۔ شہزادی کونین اعلی الہی اور انسانی کمالات و فضائل کی مالک تھیں۔ آپ کی الہی فضیلت میں یہی کافی ہے کہ آپ جب بھی بزم رسالت میں تشریف لاتیں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آگے بڑھ کر آپ کا استقبال کرتے اور بی بی دوعالم کو اپنی جگہ پر بٹھاتے۔
ام ابیہا، صدیقہ کبری، حضرت فاطمہ زہرا(س) پوری دنیا کی خواتین کے لئے بہترین اور مثالی نمونہ قرار پائیں۔ آپ (س) کے یوم ولادت باسعادت، کہ جس تاریخ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی(رہ) کا بھی یوم ولادت ہے، اسلامی جمہوریہ ایران میں یوم خواتین اور روز مادر سے مناسبت رکھتا ہے اور اس دن پورے اسلامی جمہوریہ ایران میں خواتین اور خاص طور سے ماؤں کے مقام و کردار کی قدردانی کی جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button