یورپ

روس میں طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، 2 پائلٹ ہلاک 7 زخمی

روس میں مسافر طیارے میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران آگ لگ گئی۔

روس میں بریاتیہ کے نز ہیننگارسک ہوائی اڈے پر جمعرات کو ایک ہوائی جہاز کے ہنگامی لینڈنگ کے دوران دو پائلٹ ہلاک ہو گئے اور سات دیگر زخمی ہو ئے۔ اس حادثے میں 42 مسافروں کو بچا لیا گیا ہے۔

چیف پریس سکریٹری ا لیکسی فشیووکا کہنا ہے کہ آنگرا ایئر لائنز کے اے این -24 طیارے نے نز ہیننگارسک ہوائی اڈے سے علی الصبح اولان-اودے کے لئے پرواز بھری تھی۔ پرواز کے فورا بعد ہی طیارے کا ایک انجن فیل ہو گیا۔عملے کے ارکان نے طیارے کو واپس ہوائی اڈے پراتارنے کا فیصلہ کیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ رن وے سے 100 میٹر آگے نکل گیا اور ایک اشتہاری بورڈ سے جاٹکرایا جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں دو پائلٹ ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔

چھ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے ایک بچہ سمیت 42 مسافروں کو ہوائی جہاز سے محفوظ طریقے سے باہر نکالا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button