امام خامنہ ایایراندعامثالی شخصیاتمشرق وسطی

رہبرانقلاب اسلامی کی شہید جنرل قاسم سلیمانی کے اہل خانہ سے ملاقات

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کے جذبہ ایثار و فداکاری اور خلوص کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے سردار محاذ استقامت جنرل قاسم سلیمانی کے گھر جاکے ان کے پسماندگان کو تعزیت پیش کی ۔

آپ نے جنرل قاسم سلیمانی کے اہل خانہ سے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کئی بار شہادت کے مواقع سے دوچار ہوئے اور انہیں راہ خدا میں جہاد اور فرائض کی انجام دہی میں کسی بھی چیز اور کسی کی بھی پرواہ نہیں تھی۔

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ جنرل قاسم سلیمانی دنیا کے خبیث ترین افراد یعنی امریکیوں کے ہاتھوں شہید ہوئے ۔

آپ نے اس وحشیانہ جرم پر امریکیوں کے افتخار کو اس مجاہد شہید کے لئے ایک امتیاز قرار دیا اور فرمایا کہ ان کا جہاد ، بڑا جہاد تھا اور خداوند عالم نے بھی انہیں عظیم شہادت عطا کی ۔

آپ نے فرمایا کہ جنرل قاسم سلیمانی شہادت کی اس عظیم نعمت کے مستحق تھے انہیں یہ شہادت مبارک ہو۔

آپ نے فرمایا کہ جنرل قاسم سلیمانی کو اسی طرح شہید ہونا چاہئے تھا ۔

رہبر انقلاب اسلامی نے جنرل قاسم سلیمانی کے پسماندگان اور ایرانی عوام کے لئے خداوند عالم سے صبر جمیل کی دعا کی ۔آپ نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کے پسماندگان کو مخاطب کرکے فرمایا کہ آپ نے دیکھا کہ آج ایرانی عوام ملک کے مختلف شہروں میں کس طرح والہانہ انداز میں سڑکوں پر آئے اور جنرل قاسم سلیمانی سے اپنی قلبی وابستگی کا کس طرح ثبوت پیش کیا۔

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ آپ دیکھئے گا کہ ایران میں اس عظیم شہید کے جنازے میں لوگ کس طرح شرکت کریں گے۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کی بیٹی سے مخاطب ہوکے فرمایا کہ پورے ایران کے عوام آپ کے والد ماجد کے غم میں سوگوار اور عزادار ہیں اور ایرانی عوام کی یہ والہانہ وابستگی آپ کے والد کے خلوص کی وجہ سے ہے کیونکہ دل خدا وند عالم کے اختیار میں ہیں اور اخلاص کے بغیر خدا اس طرح کسی کی طرف دلوں کو نہیں موڑتا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button