اقتصادیایرانایشیاپاکستانسائنسیمشرق وسطی

سائنس و تجارت اور صحت کے شعبے میں باہمی تعاون کے فروغ پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کےنائب وزیر صحت باقر لاریجانی کی قیادت میں ایرانی وفد نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا کے ساتھ ملاقات کی.اس ملاقات میں ایران اور پاکستان کے درمیان صحت اور طبی شعبوں میں طے پانے والے معاہدوں کا جائزہ لینے سمیت دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی مناسب فضا کی فراہمی پر زور دیا گیا۔

اس کے علاوہ باقر لاریجانی کی قیادت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وفد نے پاکستانی وزیراعظم کی معاون خصوصی اور بی آئی ایس پی کی سربراہ محترمہ ثانیہ نشترکےساتھ بھی ملاقات کی۔

نائب ایرانی وزیر صحت دورہ پاکستان کے موقع پر اسلام آباد کے ہسپتالوں کا دورہ کریں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستانی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے گزشتہ مہینوں کے دوران تہران میں 66 ویں مشرقی بحیرہ روم کے علاقائی وزرائے صحت کے اجلاس کے موقع پر ایرانی وزیر صحت سعید نمکی کیساتھ ملاقات کی۔

اس کے علاوہ وزارت صحت کے قائم مقام سربراہ کی قیادت میں ایک 10 رکنی پاکستانی وفد نے بھی دسمبر مہینے کے دوران، ایران کا دورہ کیا اور ایرانی وزیر صحت اور دیگر اعلی عہد یداروں کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button