مشرق وسطییمن

سعودی اتحاد کے فوجیوں کی لاشیں نجران میں پڑی ہوئی ہیں: یمنی قیدیوں کی کمیٹی کے سربراہ عبدالقادر المرتضی

یمنی قیدیوں کی کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ نجران میں نصرمن اللہ کارروائی میں ہلاک ہونے والے سعودی فوجیوں کی سیکڑوں لاشیں پہاڑیوں اور صحراؤں میں پڑی ہوئی ہیں

العالم کی رپورٹ کے مطابق یمنی قیدیوں کی کمیٹی کے سربراہ عبدالقادر المرتضی نے کہا ہے کہ جارح سعودی اتحاد کے فوجی ، عالمی ریڈکراس کو اپنے قیدیوں کی لاشیں اٹھانے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے منگل کو جنوبی یمن میں دو مرحلوں پر مشتمل نصرمن اللہ کارروائی کی تفصیلات کے بارے میں کہا کہ ان کارروائیوں میں جارح سعودی اتحاد کے سیکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ ان دونوں مرحلوں میں ڈرون طیاروں نے دشمن کے فوجی ساز و سامان اور ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لئے سینتیس کارروائیاں انجام دیں اور سعودی دشمن سے صرف دس دن کے اندر وہ تمام علاقے چھین لئے جن پر اس نے تین برس کی جنگ کے دوران قبضہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button