عربمشرق وسطی

سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر زلزال میزائلوں سے حملہ

یمنی فورسز نے سعودی عرب پرزلزال میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

العہد کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز نے عسیر کے علاقہ ابواب الحدید میں سعودی عرب کی اتحادی فوج کے ٹھکانوں کو تین زلزال میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے اس حملے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

یمن کے وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی نے حال ہی میں تاکید کے ساتھ اعلان کیا تھا کہ یمن پر حملہ کرنے والے جارح فوجیوں کے لئے جہنم کے دروازے کھول دیئے گئے اور کوئی جارح فوجی زندہ واپس نہیں جائے گا۔

سعودی عرب نے امریکا، متحدہ عرب امارات اور بعض دیگر ملکوں کی حمایت سے چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس کے نتیجے میں اس ملک کی بنیادی شہری تنصیبات تباہ ہو گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button