مشرق وسطیعربیمن

سعودی عرب کے ملک خالد ایر بیس پر ڈرون حملہ

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان یحی السریع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے خمیس مشیط علاقے میں واقع  ملک خالد ایر بیس پر آج جمعرات کی صبح قاصف 2  نامی ڈرون  سے حملہ کیا گیا جس نے اس ایر بیس کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ یمن پر سعودی جارحیت اور محاصرے کے خلاف کیا گیا۔

دوسری جانب سعودی اتحاد نے دعوی کیا ہے کہ یمنی فوج کے ایک ڈرون کو مار گرایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ابہا ایر پورٹ پر قاصف 2  نامی ڈرون  سے حملہ کیا گیا تھا جس نے اس ایر پورٹ کے حساس حصے کو نشانہ بنایا تھا۔

اس سے قبل یمن کی فورسز نے سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کے جواب میں  قاصف 2 ڈرون کے ذریعے سعودی عرب کے جیزان اور ابھا ایر پورٹ اور اسی طرح خمیس مشیط ایر بیس پر حملے کئے تھے۔

یحیی سریع نے کہا کہ سعودی عرب، یمن جنگ میں اپنے مذموم مقاصد تک پہنچنے میں ناکام ہوگیا ہے اور اس جنگ میں آل سعود کی شکست یقینی ہے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے پچھلے چند ماہ کے دوران ابہا اور جیزان کے ہوائی اڈوں کو بارہا ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

دونوں ہوائی اڈے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر جاری سعودی اتحاد کی جارحیت اور بمباری میں لڑاکا طیاروں کو ایندھن فراہم کرنے کا مرکز شمار ہوتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button