مشرق وسطییمن

سعودی عرب کے نجران علاقے میں یمنی فوج کے ٹھکانے پر سعودی اتحاد کا ناکام حملہ

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جنوبی سعودی عرب میں قائم یمنی فوج کے ایک ٹھکانے پر سعودی اتحاد کے حملے کو ناکام بنا دیا۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق یمنی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جنوبی سعودی عرب میں واقع نجران کے قریب الاجاشر کے علاقے میں سعودی اتحاد کے فوجیوں کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے سعودی اتحاد کے دسیوں فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے پیر کے روز جنوبی یمن کے صوبے الضالع میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر چار بیلسٹک میزائل بھی فائر کئے۔اس حملے میں بھی سعودی اتحاد کے فوجیوں کو خاصا نقصان پہنچا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button