مشرق وسطییمن

سعودی فوجی ٹھکانوں پرزلزال بیلسٹک میزائلوں سے حملہ

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز سعودی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہیں اور جوابی حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

العہد کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کے جواب میں صوبہ حجہ میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر 3 زلزال نامی بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے میزائل حملوں میں صوبہ حجہ کے علاقہ حیران میں سعودی فوجیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اس حملے میں سعودی عرب کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔

سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button