مشرق وسطییمن

سعودی فورسز پر بیلسٹک میزائل زلزال سے حملہ

سعودی فورسز پر بیلسٹک میزائل زلزال سے حملہسعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی یمن پر جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے یمنی فورسز نے جیزان میں سعودی عرب کی جارح فوج کے ٹھکانے پر بیلسٹک میزائل زلزال 1 سے حملہ کیا ہے۔

یمنی فورسز نے اس حملے میں نئے میزائل سے استفادہ کیا ہے ۔ یمنی ذرائع کے مطابق یمنی فورسز نے زلزال 1 میزائل سے دشمن فوج کے ٹھکانے کو تباہ کردیا ہے۔

سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔

سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button