شاممشرق وسطی

شامی فوج کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری

شام سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ قسطون شہر کو آزاد کرانے کے آپریشن میں درجنوں دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

شام کی فوج گزشتہ دو ماہ سے ادلب کو دہشت گردوں سے پاک و صاف کرنے کے لئے آپریشن کر رہی ہے اور اسے اس میں کافی کامیابیاں بھی ملی ہیں اور کئی علاقوں کو دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد بھی کرالیا ہے۔ تاہم ترکی نے جو اس آپریشن کا مخالف ہے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے بہانے سے شام کے ایک حصے پر قبضہ کیا ہے۔

دوہزار گیارہ میں امریکہ، سعودی عرب اور انکے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے حالات کا رخ صیہونی حکومت کے حق میں موڑنے کے لئے شام میں بحران پیدا کیا جس کے بعد شام کی حکومت نے ایران اور روس کی مدد سے ملک میں داعش کا خاتمہ کیا جبکہ دیگر تکفیری دہشتگردوں کی پسپائی اور شکست کا سلسلہ اس وقت بھی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button