ترکیشاممشرق وسطی

شام میں ترکی کے 5 فوجی ہلاک

اسکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ادلب کے جنوب میں واقع علاقے کنصفرہ میں شامی فوج نے ترکی کے ایک چیکنگ پوائنٹ پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں ترکی کے 5 فوجی ہلاک ہوئے۔ اس حملے میں ترکی کے فوجی سازو سامان کو بھی کافی نقصان پہنچا۔ تاہم ترکی نے ابھی تک اس حملے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ۔

ترک ذرائع نے چند روز قبل شامی فوج کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں ترکی کے 8 فوجیوں کی ہلاکت کی خبر دی تھی۔

شام کی فوج گزشتہ دو ماہ سے ادلب کو دہشتگردوں سے پاک و صاف کرنے کیلئے آپریشن کر رہی ہے اور اسے اس میں کافی کامیابیاں بھی ملی ہیں تاہم ترکی نے جو اس آپریشن کا مخالف ہے دہشتگردی کے خلاف جدوجہد کے بہانے سے شام کے ایک حصے پر قبضہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button