شاممشرق وسطی

شام پر اسرائیلی بمباری میں کم سن بچے سمیت چار جاں بحق

شام کے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری میں کم سن بچے سمیت چار عام شہری جاں بحق ہوگئے۔

دمشق میں دفاعی اور عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ صیہونی فوج کے لڑاکا طیاروں نے پیر کی رات دیر گئے دمشق کے نواح پر کئی راکٹ فائر کیے۔ اس حملے میں ایک کم سن بچے سمیت چار افراد جاں بحق اور اکیس زخمی ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی طیاروں نے شام پر یہ حملہ لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انجام دیا ہے۔
شام کے اینٹی ایئر کرافٹ یونٹ نے اسرائیلی طیاروں سے داغے جانے والے متعدد راکٹوں کو فضا ہی میں نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔
ایک اور اطلاع کے مطابق صہیونی فوجیوں نے لبنان کی سرحد کے قریب واقع شامی علاقے قصیر ٹاؤن کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button