شاممشرق وسطی

شہر خان شیخون میں ایک کار بم حملہ ناکام

شام کی فوج نے شہر خان شیخون کے اطراف میں ایک کار بم کو ناکارہ بنا دیا

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق ایک خودکش بمبار اس گاڑی کے ذریعے جس میں بم نصب تھا ، شہرخان شیخون کے اطراف میں واقع فوجی مراکز پر حملہ کرنا چاہتا تھا تاہم شامی فوج نے اسے تباہ کردیا اور اس کے حملے کو ناکام بنا دیا۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جولان کے عوام نے ایک مشترکہ اعلامیے میں اپنی سرزمین اور شام سے سے وفاداری، جولان کے عربی تشخص کے تحفظ اور اس علاقے کے عوام کے خلاف صیہونی حکام کے نسل پرستانہ اور ظالمانہ اقدامات کا مقابلہ جاری رکھنے پر تاکید کرتے ہوئے مقبوضہ علاقے کو یہودی رنگ دینے کے صیہونی حکومت کے موجودہ دشمنانہ اور توسیع پسندانہ اقدامات کے مقابلےمیں ڈٹے رہنے کا عزم ظاہر کیا۔ جولان کے عوام نے اپنے اس اعلامیے میں جولان کے تشخص کی حفاظت کے لئے قربانیاں دینے اور اپنی مادر وطن سے وفاداری پر تاکید کی ۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button