ایشیاپاکستان

شہید قدس و مدافع حرم کا چہلم

پاکستان کی سیاسی اور مذھبی جماعتوں اور طلباء تنظیموں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، مجلس وحدت مسلمین، مجلس ذاکرین امامیہ، شیعہ علماء کونسل، جعفریہ الائنس، مرکزی تنظیم عزا، مرکزی تنظیم عزاداری اور ہیت آئمہ مساجد و علماء امامیہ کے رہنماوں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

کراچی میں مشترکہ پریس کرتے ہوئے پاکستان کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نےاعلان کیا کہ پاکستان میں 9 فروری کو کراچی کے نشتر پارک میں شہید راہ آزادی بیت المقدس و مدافع حرم اہلبیتؑ و اصحاب ؒرسول اکرمؐ شہید قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی المہندس اور انکے شہید ساتھیوں کے چہلم کی مناسبت سے عظیم الشان اجتماع منعقد کیا جائے گا۔

ان سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے کہا کہ امریکا نے اپنا غلبہ قائم رکھنے کیلئے پوری دنیا کو عدم استحکام کا شکار کر رکھا ہے، مغربی ایشیاء میں مقاومتی بلاک نے امریکی منصوبوں کو شکست دی، جس کے بعد امریکا اپنے ناپاک عزائم کو پاکستان میں کامیاب بنانے کیلئے بے چین ہے۔ رہنماؤں نے شہید راہ القدس قاسم سلیمانی شہید، شہید ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کی امریکی حملے میں نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو اب مشرق وسطیٰ اور ایشیاء سے ہر صورت نکلنا ہوگا، ایران و افغان حملوں نے امریکا کی طاقت کا گھمنڈ توڑ دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button