عراقعربمشرق وسطی

شیخ الخزعلی کی شہادت کی خبر میں کوئی صداقت نہیں

شیخ الخزعلی کی امریکی حملے میں شہادت کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عصائب اہل حق تنظیم کے سیاسی دفتر کے رکن لیث العذاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عصائب اہل حق تنظیم کے سیکریٹری جنرل شیخ قیس الخزعلی کی شہادت کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے اور یہ خبر جھوٹ پر مبنی اور پروپگنڈہ ہے۔

واضح رہے کہ بعض ذرائع نے العربیہ ٹیلی ویژن چینل کے حوالے سے یہ خبر دی تھی کہ عراق اور شام کی سرحد کے قریب امریکہ کے فضائی حملے میں عصائب اہل حق تنظیم کے سیکریٹری جنرل شیخ قیس الخزعلی شہید ہو گئے ہیں

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button