فلسطینمشرق وسطی

صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں دو فلسطینی نوجوان شہید

غرب اردن اور بیت المقدس میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں دو فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غرب اردن کے علاقے بیت لحم کے قریب صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں ایک سولہ سالہ فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا ۔ اس رپورٹ کے مطابق سولہ سالہ فلسطینی نوجوان عبدللہ غیث جمعۃ الوداع کی نماز میں شرکت کے لئے مسجد الاقصی کی طرف جارہا تھا کہ بیت لحم کے قریب صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں شہید ہوگیا ۔صیہونی فوجیوں نے اسی طرح مقبوضہ بیت المقدس میں بھی ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مارکر شہید کردیا ۔ صیہونی فوجیوں نے دعوا کیا ہے کہ اس فلسطینی نوجوان نے حملہ کرکے دو صیہونیوں کو زخمی کردیا تھا ۔اسی کے ساتھ اطلاعات ہیں کہ ہزاروں فلسطینیوں کو جو نماز جمعہ اور یوم قدس کے جلوس میں میں شرکت کے لئے مسجد الاقصی جارہے تھے ، صیہونی فوجیوں کی جانب سے کھڑی کردہ رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ اس رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے قدیمی بیت المقدس اور بیت المقدس کے سارے دروازے بند کردیئے ہیں

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button