genelاسلاماہل بیتایراندعادنیامشرق وسطیویڈیوز

عالم اسلام کے نام شہید سلیمانی کی بیٹی کا پیغام

شہیدِ راہ کربلا حاجّ قاسم سلیمانی کی زینبی کردار کی حامل بیٹی کے بیانات سننے کے لیے اِس ویڈیو کو ضرور سنیں۔

یزید یہ سمجھا تھا کہ حسین علیہ السلام کو کربلا میں شہید کرنے کے بعد اُس کی شیطانی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والا اب کوئی دوسرا باقی نہیں بچا لیکن یہ اِس کی بھول تھی یہی ابا عبداللہ علیہ السلام کا پاکیزہ خون یزید کی نابودی کا سبب اور تا قیامت حسینیوں کے لیے باعثِ حرارت بنا۔
آج کربلائے عصر میں بھی یزیدی طاقتیں دوبارہ اِس خام خیالی میں ہیں کہ اسلام کے عظیم الشان سپہ سالار حاجّ قاسم سلیمانی کو مظلومیت کے ساتھ شہید کرکے اپنی ظلم و جبر پر مبنی حکومت کو قائم رکھ سکیں گی۔ انشاء اللہ اِس عظیم الشان شہید کا مقدّس خون امریکہ و اسرائیل کی نابودی کا سبب بنے گا۔

جنرل قاسم سلیمانی کی بیٹی نے لبنان کے المنار ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ دنیا جان لے کہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت سے ہم مزید ترقی کریں گے۔

آج تہران میں تہران یونیورسٹی میں اپنے والد شہید جنرل قاسم سلیمانی کے عظیم الشان جلوس جنازہ میں شریک شہید پرور عوام سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آج میرے والد کی سوچ اور جہاد نے مزاحمتی فرنٹ کو ایک کامیاب مکتب میں تبدیل کردیا ہے، امریکہ کو جان لینا چاہیئے کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) اور رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے مکتب فکرکے طلبا و طالبات جب تک زندہ ہیں تکفیریوں اور سامراجیوں کے بڑھتے ہوئے خوف اور بے چینی کا باعث ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button