عربمشرق وسطییمن

عدن میں سعودی اتحاد کے درمیان جھڑپیں جاری

جنوبی یمن کی عبوری کونسل نے عدن کی سرکاری عمارتوں اور فوجی چھاونیوں کو خالی کرنے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد صورتحال مزید بحرانی ہوگئی ہے۔

یمن کے مفرور اور مستعفی صدر منصور ہادی کے وزیر اعظم عبدالملک المخلافی نے سعودی اور اماراتی اتحاد کے درمیان جھڑپوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی اتحاد کی ساکھ برباد ہوگئی ہے۔
انہوں نے سعودی اور اماراتی اتحاد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس اتحاد کو عدن کی صورتحال کی سنگینی اور اس کے خطرات کو محسوس کرنا چاہیے۔
انہوں نے عدن پر متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ عبوری کونسل کے قبضے کو بغاوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس صورتحال کے انتہائی خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔
دوسری جانب عبوری کونسل کے جاری کردہ طویل بیان میں جنوبی یمن کی آزاد حکومت کے دوبارہ قیام کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔
بیان میں سعودی عرب کے حمایت یافتہ مفرور یمنی صدر کے زیر قبضہ تمام جنوبی علاقوں کو آزاد کرانے کی بھی بات کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button