شاممشرق وسطی

فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے طیارے کو مارگرایا جائے،شامی فوج کا حکم

شام کی مسلح افواج کے سینیئر کمانڈر نے کہا ہے کہ شام کی فضائیہ اور ایئرڈیفنس سسٹم کو حکم دے دیا گیا ہے کہ جو بھی غیر ملکی جنگی یا جاسوس طیارہ شام کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرے اس کو مار گرایا جائے-

صیہونی حکومت نے بارہا شام کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے – اس درمیان شام کے ٹرانسپورٹ کے وزیر علی حمود نے کہا ہے کہ دمشق حلب شاہراہ پر نو سال بعد ٹریفک بحال کردیا گیا ہے –

واضح رہے کہ حلب شام کا اقتصادی دارالحکومت اور دمشق اور شام کا سیاسی دارالحکومت ہے اور گذشتہ نو برس سے یہ بین الاقوامی شاہراہ دہشت گردوں کے ذریعے اس پر قبضہ کرلئے جانے کے باعث بند تھی لیکن اب اس کو دہشت گردوں کے قبضے سے پوری طرح آزاد کرالیا گیا اور اس پر ٹریفک بحال ہوگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button