فلسطینمشرق وسطی

فلسطینیوں کے اسپورٹس کمپلکس پر صیہونی فوجیوں کا حملہ

صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر بیت صفافا میں ایک اسپورٹس کمپلکس پر حملہ کرکے فلسطینیوں کی مقامی فٹبال ٹیموں کے درمیان ٹورنا منٹ کو روک دیا۔

فلسطین کی سرکاری خبررساں ایجنسی معا نے خبردی ہے کہ صہیونی حکومت کی داخلی سلامتی کی وزارت نے ایک بیان جاری کرکے کہا تھا کہ فلسطینی قیدیوں کی یاد میں ہونے والے اس فٹبال ٹورنا منٹ کو نہیں ہونے دیا جائے گا۔

اس ٹورنامنٹ میں بارہ سے تیرہ سال کی عمر کے فلسطینی بچوں کی بارہ ٹیمیں حصہ لینے والی تھیں۔

بیت صفافا کا علاقہ غرب اردن میں حائل صیہونی دیوار کے قریب واقع ہے اور اسی دیوار کے ذریعے صیہونی فوجی اور انتہا پسند صیہونی فلسطینیوں کو مسلسل پریشان کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button