انسانی حقوقفلسطینمشرق وسطی

فلسطینیوں کے گھروں پر صیہونی فوجیوں کی یلغار

غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے ایک بار پھر مشرقی بیت المقدس میں فلسطینی عوام کے گھروں پر حملہ کیا ہے۔

ایران کی فارس نیوز ایجنسی کے مطابق صیہونی فوجیوں نے مشرقی بیت المقدس کے العیساویہ نامی علاقے پر حملہ کرکے کم سے کم سات فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے گرفتار کرلیا ہے۔
صیہونی فوجی اپنے توسیع پسندانہ منصوبوں کے تحت تقریبا ہر روز فلسطین کے مختلف علاقوں پر حملہ کرکے مختلف بے بنیاد بہانوں سے فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کرلیتے ہیں۔
ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کے ایک ٹی وی چینل نے مقبوضہ جولان کے علاقے میں ایک فوجی چھاؤنی سے روانہ ہونے کے بعد ایک صیہونی فوجی کے لاپتہ ہوجانے کی خبردی ہے۔
صیہونی حکومت کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ اس فوجی کو آخری بار اتوار کی صبح شہر کفر سابا میں اس کے گھر کے پاس دیکھا گیا تھا ۔
اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی وزارت جنگ کے اہلکاروں اور پولیس نے اتوار کی رات سے مذکورہ صیہونی فوجی کی تلاش کی کارروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button